ذکراللہ کے لئے فرصت کا انتظار نہ کرو

ذکر اللہ کے لیے فرصت کا انتظار نہ کرو


ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ خدا کی یاد کے لیے منتظر رہتے ہیں کہ دنیا کے جھگڑوں سے نجات ہو جائےتو بے فکر ہو کر خدا کی یاد کریں۔ کوئی کہتا ہے کہ بیٹے کا نکاح ہو جائے تو بے فکر ہو کر خدا کی یاد کریں، فلاں زمین کے مقدمے سے چھٹکارا ہوجائے تو آخرت کی فکر میں لگیں گے۔ میں بقسم کہتا ہوں کہ ان جھگڑوں سے نجات خدا کی یاد کے بغیر ہو ہی نہیں سکتی۔ خدا سے لگاؤ پیدا کرو۔ رفتہ رفتہ سب تعلقات خود ہی کم ہوجائیں گے۔ اس کے بغیر کبھی تعلقات سے نجات نہیں ہو سکتی۔

(معارف اشرفیہ صفحہ 34)

Join our Telegram Channel :

 https://t.me/ashrafurdu

Comments

Popular posts from this blog

ماہِ رمضان المبارک کے آداب واحکام از : حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی علیہ الرحمہ

صحابہ سے بدگمانی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت میں کمی کا سبب